21 جون 2012 - 19:30

غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں صہیونی ریاست کی فوج کے ہوائی حملوں میں شہید ہونے فلسطینیوں کی تعداد گیا رہ ہوگئی ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق غزہ پٹی کے شمالی علاقے بیت لاہیا پر بدھ کے روز ہونے والے صیہونی فوج کے ہوائي حملوں میں شہید ہونے والے دو فلسطینیوں کی لاشیں جمعرات کے روز ملبے سے نکالی گئیں۔اس طرح صیہونی فوج کے تازہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر گيارہ ہوگئي ہے۔غزہ پٹی پر پیر کو شروع ہونے والے صہیونی ریاست  کی فوج کے حملوں میں اب تک پچيس فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا فلسطینی جانبازوں نے صہیونی ریاست  کی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر دس میزائل داغے جس کے نتیجے میں اٹھارہ صیہونی زخمی ہوگئے۔ادھر شہید عزالدین قسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ وہ سرزمین فلسطین سے غاصبوں کو باہر نکالنے تک جہاد اور مزاحمت جاری رکھے گي۔......./169